• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے یوتھ کے دل جیتے، عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری--فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری--فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے نوجوان نسل کے دل جیتے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب آج تمام صوبوں میں ترقی اور خوشحالی میں لیڈ کر رہا ہے، مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم عملی مشاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، مذموم مقاصد کےلیے نوجوانوں کی ذہن سازی کرنے والے یوتھ کے اصل دشمن ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نوجوانوں کے ہاتھوں میں کِیلوں والے ڈنڈے نہیں بلکہ لیپ ٹاپ تھما رہی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جعلی دعوے داروں نے ناپاک عزائم اور اداروں کے خلاف اُکسانے کےلیے یوتھ کو استعمال کیا۔

قومی خبریں سے مزید