• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم دہشتگردی کے مستقل سدباب کیلئے قومی کانفرنس بلائیں: لیاقت بلوچ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم دہشتگردی کے مستقل سدباب کےلیے قومی کانفرنس بلائیں۔

لیاقت بلوچ  نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی اسپتال میں عیادت کی۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی بحرانوں سے نجات کےلیے قومی سیاسی قیادت بند گلی سے باہر آئے، سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی کا مرکز اور عالمی امن کےلیے خطرہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید