• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش سے سیریز، پاکستانی کھلاڑیوں نے رپورٹ کرنا شروع کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ہوٹل میں رپورٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ہوٹل میں رپورٹ کرنا شروع کیا ہے، پی ایس ایل سے فری ہونے والے کھلاڑی آج رات تک رپورٹ کردیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم بنگلادیشی ٹیم سے مقابلے سے قبل کل ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے سیریز کےلیے ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے فیصلہ جلد ہونےکی توقع کی جارہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید