وفاقی وزیر امیر مقام نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو خط لکھ کر اپنے بھائی ڈاکٹر موسیٰ خان کو کامن مینجمنٹ یونٹ کا نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی درخواست کی ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے نام اپنے خط میں امیر مقام نے کہا ہے کہ ان کے بھائی ڈاکٹر موسیٰ خان کو پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا کی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور انہیں او ایس ڈی بنا رکھا ہے۔
اس بارے میں جیو نیوز نے جب امیر مقام سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہیں اور ان کے خاندان کو 2013 سے تنگ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر موسیٰ خان پمز اسلام آباد میں کام کر چکے ہیں، وزارت صحت میں کام کرنے کے اہل ہیں۔