خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
اسلام آباد ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق لاہور، گلگت اور کابل سے اسلام آباد آنے والی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو، لاہور اور کوئٹہ جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ایئر پورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک چارٹر طیارے کو خراب موسم کے باعث لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی۔
فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ طیارے کو کنٹرول ٹاور کی ہدایات پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔