• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید طوفان، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پہنچنے والی 2 پروازوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔

شدید طوفان کے باعث کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بچ گئی، نجی ایئر لائن کی پرواز ایف ایل 842 نے رن وے کو ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی اور کئی منٹ تک طوفان کی زد میں ہی رہی۔

نجی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی، طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، جس سے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔

اس دوران مسافر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے، انتہائی نامناسب موسم کے باعث پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارہ کراچی واپس موڑ دیا۔

ادھر اسلام آباد سے لاہور پہنچنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی۔

لاہور میں شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازوں پی کے 305 اور پی اے 405 کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید