• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان ہلاک

فوٹو بشکریہ  اے ایف پی
فوٹو بشکریہ  اے ایف پی

یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان مارے گئے۔

 یمنی سیکیورٹی ذرائع نے فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔

امریکا نے جمعے کی شام یمن کے شمالی علاقے میں فضائی حملے کیے تھے۔

امریکا نے رواں ماہ کے آغاز میں یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے ساتھ سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔

 فلسطینیوں کی حمایت میں انصاراللّٰہ تنظیم بحیرۂ احمر میں اسرائیلی اور اس سے متعلقہ جہازوں پر حملے کر رہی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید