• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کی حکومت لاپتہ امریکیوں کی تلاش میں مدد دے گی

دمشق (اے ایف پی) شام میں بشارالاسد کی معزولی کے بعد نئی انتظامیہ نے لاپتہ امریکیوں کی نشاندہی میں مدد دینے کا وعدہ کیا ہےجو ماضی قریب میں خانہ جنگی کا شکار اس ملک میں لاپتہ ہوگئے تھے یہ بات اتوار کو یہاں امریکی مندوب نے بتائی جو باہمی تعلقات میں بہتری کی نشانی ہے۔ یہ اعلان ایک روز قبل امریکا کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے رسمی اعلان کے بعد کیا گیا جس کی وجہ سے امریکا اور شام کے سفارتی تعلقات ایک دہائی تک منقطع رہے۔ اب معزول صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد گزشتہ دسمبر میں اسلامی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد تعلقات تیزی سے بحال ہورہے ہیں۔ شام کےلیے امریکا کے خصوصی مندوب ٹام بیرک نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ امریکا شام تعلقات کی بحالی میں بڑا ٹھوس ا ور موثر قدم ہے۔ تین لاپتہ امریکیوں کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ شام کی 2011ء میں خانہ جنگی میں قتل کردیئے گئے جن میں آسٹن ٹائس، مجدکمالمازا،کیلا ملر شامل ہیں۔لواحقین کو اب ان کے بارے میں قطعی طور پر پتہ چل جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید