• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی جزیرے کریٹ سے 500 تارکین وطن کو بچایا ہے، یونانی حکام

ایتھنز (اے ایف پی) یونان کے ساحلی محافظ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یونانی حکام نے حالیہ دنوں میں جنوبی جزیرے کریٹ سے 500 سے زائد تارکین وطن کو بچایا ہے۔یونانی کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صرف ہفتہ کے روز، پانچ مختلف جہازوں کے غرقاب ہونے کے بعد تقریباً 280 افراد کو بچایا گیا جن میں 13بچے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر مرد تھے اور بہت سے لوگوں نے اطلاع دی کہ وہ لیبیا سے یونان کے لیے روانہ ہوئے تھے، اور "150,000 سے 200,000 مصری پاؤنڈ (3,000-4,000 ڈالر)" ادا کیے تھے۔ ان میں، حکام نے ایک 24 سالہ سوڈانی اور مشتبہ اسمگلر کو گرفتار کیا جس پر بعد میں مقدمہ چلایا گیا۔ یونان جنگ اور غربت سے بھاگنے والے لوگوں کے لیے یورپ کا ایک اہم داخلی راستہ ہے، جو زیادہ تر ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے آتے ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید