• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس جنوبی امریکی جنگل میں ہائی سکیورٹی جیل بنائے گا

پیرس (نیوز ڈیسک ) فرانس جنوبی امریکہ کے جنگلات میں ’’انتہائی خطرناک‘‘ مجرموں بشمول منشیات کے اسمگلروں کے لیے ایک انتہائی سخت سکیورٹی والی جیل تعمیر کرے گا۔فرانسیسی وزیر انصاف جیرالڈ دارمانیں نے فرانسیسی میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی امریکہ میں فرانس کی ایک ہائی سکیورٹی جیل قائم کی جائے گی، جہاں انتہائی خطرناک‘‘ مجرموں کو رکھا جائے گا۔امیگریشن، قانون کے نفاذ اور قومی سلامتی کے معاملات میں سخت گیر موقف کے حامل تصور کیے جانے والے دارمانیں نے کہا کہ یہ جیل سن 2028 میں فرانسیسی گیانا کے شہر ساں لوراں دو مارونی میں کام کرنا شروع کر دے گی۔ یہ مقام برازیل کے شمال میں واقع فرانس کے سمندر پار علاقے فرنچ گیانا کا حصہ ہے وزارت داخلہ میں اپنی ملازمت کے دوران جیرالڈ دارمانیں منشیات کے خلاف اپنے سخت موقف کی وجہ سے مشہور ہو گئے تھے۔ وزارت انصاف کا قلمدان سنبھالنے کے بعد انہوں نے بالخصوص منشیات کے اسمگلروں اور شدت پسندانہ نظریات کے حامل عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ۔
دنیا بھر سے سے مزید