• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں ہزاروں افراد کا اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیرس( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) فرانس کے درالحکومت پیرس کے اہم مقام پلیس دی ریپیلک کے مقام اسرائیلی مظالم کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت، مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ فلسطینیوں نسل کشی ہے ۔ غزہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیلیبربریت میں اضافہ نسل کشی کو واضح کر رہی ہے ، غزہ کی مکمل تباہی اور شہریوں کو کسی تیسرے ملک بھیجنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں، مظاہرین فری غز ہ کے شدید نعرے بازی لگاتے رہے ۔ مظاہرے میں فرانس میں مقیم دیگر کمیونٹیوں کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔ عالمی برادری غزہ میں مسلسل جارحیت خصوصی طور پر بچوں کے قتل عام کو فوری پر رکوائے۔ مظاہرین میں خواتین ، بزرگ شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
دنیا بھر سے سے مزید