• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں بے نقاب

اسلام آباد (فاروق اقدس) خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے بھارت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف پاکستان کے خلاف مختلف محاذوں پر شکست اور پہ درپہ ہزیمتوں کے بعد اب پاکستان کو بالخصوص معاشی میدان میں خفیہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اوربھارت کی پاکستان کو گرےلسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں بے نقاب ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو جو ڈوزیئر پیش کیا گیا ہے، وہ بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد پاکستان پر عالمی مالیاتی دباؤ ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت یہ ظاہر کر چکا ہے کہ وہ پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی سے خائف ہے۔ بھارتی بوکھلاہٹ، ہیلتھ ورکر کو پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام لگاکر پکڑ لیا سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت نے حال ہی میں ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کی شدید مخالفت کی ہے، جس سے اس کے مذموم عزائم مزید عیاں ہو گئے ہیں۔ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو مالی امداد سے محروم کر کے ترقیاتی عمل کو روک دیا جائے تاکہ ملک کو اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے۔

دنیا بھر سے سے مزید