• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، خطرناک سامان سے لدا بحری جہاز ڈوب گیا، عملے کے 24 ارکان محفوظ

بنگلورو (اے ایف پی) بھارت کی بحریہ نے گزشتہ روز بتایا کہ ریاست کیرالہ کے ساحل پر خطرناک سامان سے لدا لائبیریا کے جھنڈے والا کنٹینر جہاز ڈوب گیا،تاہم عملے کے تمام 24 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا،بحری جہاز میں 640کنٹینر میں سے  13خطرناک کارگو  اور 12کیلشیم کاربائیڈ پر مشتمل تھے،وزارت دفاع ۔ بھارتی بحریہ نے کہا کہ 184میٹر (603 فٹ) لمبا مال بردار جہاز ایم ایس سی ای ایل ایس اے 3کے طور پر درج ہے، جو  بھارتی بندرگاہ وزِنجام سے کوچی کے لیے روانہ ہو رہا تھا، ہفتے کو پریشان کن صورتحال کا شکار ہو گیا اور اس نے پریشانی کی کال جاری کی۔بحریہ کے طیاروں نے علاقے کا رخ کیا اور کوچی سے تقریباً 38 سمندری میل جنوب مغرب میں ایک خطرناک زاویے پر کنٹینر جہاز کے ساتھ دو لائف رافٹس کو دیکھا۔بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں موجود عملے کے تمام 24 ارکان کو بچا لیا گیا، انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور بحریہ کی ایک پیٹرولنگ کشتی نے ملاحوں کو جمع کیا، جن کا تعلق جارجیا، روس، یوکرین اور فلپائن سے  ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید