کراچی میں 28 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
انٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔
انہوں نے ملتوی شدہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
انٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں بدھ 28 مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب 30 مئی جمعہ کو لیے جائیں گے۔