نوشہرو فیروز کی عدالت نے مظاہرین کی میتوں سے متعلق عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نوشہرو فیروز میں پولیس جھڑپوں میں ہلاک نوجوان کی تدفین کے کیس میں عدالت نے ایس ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے کہا کہ انہوں نے میت ورثاء کے حوالے کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ پولیس نے یہ کہہ کر میت کی خود تدفین کردی کہ ورثاء نے لاش لینے سے انکار کردیا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی اور دراصل نوجوان کی میت ورثاء کے حوالے کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
سیشن جج نوشہرو فیروز کا کہنا ہے کہ عدالت کا واضح حکم تھا لاش ورثاء کو دیں یا کسی این جی او کی معرفت تدفین کی جائے ، ایس ایس پی نوشہرو فیروز 29 تاریخ تک جواب جمع کروائیں۔