مقبوضہ کشمیر میں آج 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر ایک بار پھر پاکستانی پرچم آویزاں کر دیے گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستان کے J-10C لڑاکا طیارے کی تصاویر کے پوسٹرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔
ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔
بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواجِ پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی ان پوسٹرز پر درج ہیں۔