• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے کریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ۔ فائل فوٹو
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ۔ فائل فوٹو

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے کریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت نے آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کا قرض پروگرام ڈی ریل کرنے کی پوری کوشش کی، مگر پاکستان کے کیس کا میرٹ پر فیصلہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا اشارہ بھی دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کیلئے کام کر رہے ہیں، بجٹ میں بہت بولڈ اسٹیپ لینے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں معیشت کی اسٹریٹیجک ڈائریکشن بھی دکھانی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، ٹیکس نظام اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، معیشت میں ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن کی طرف جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنشن اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اصلاحات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید