قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، جو ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہونے والی ہیں ان کے فنڈز فوری جاری کریں اور نئی اسکیموں کی تجاویز شارٹ لسٹ کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بدنام کرنے والے حکمراں مٹ گئے۔
آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے بلوچستان کے 18 اضلاع کے 62 لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی میری ترجیح اور ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فرعونیت اور تھانیداری ختم ہو چکی۔
گھوٹکی میں انسدادِ پولیو ٹیم کی 2 خواتین کو ایک شخص نے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
کراچی کے کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ نے طالب علم کی ہلاکت پر انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان سے تاجکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ عید سے پہلے باہر آجانا چاہیے تھا۔
آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں لس ڈنہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گر گئی، حادثے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
کراچی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلے مین ہول میں گر کر 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بچہ اپنے بھائی کے ساتھ چپس فروخت کر کے گھر واپس جا رہا تھا۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کا دن ایک اور وعدہ پورا کرنے کا دن ہے۔ پاکستان کو بنانے اور بچانے کی قسم کھائی تھی آج اس قسم کو نبھانے کادن ہے۔
ملک یونس نے کہا کہ بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 کامیاب دھماکے کر کے ایٹمی طاقت کے میدان میں برابری حاصل کی