• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی کابینہ کا مسئلہ فلسطین کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان—فائل فوٹو
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان—فائل فوٹو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں اسرائیل سے جارحیت روکنے اور عالمی قوانین پر عمل کرنے مطالبہ کیا گیا۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں حج سیزن سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں عازمین حج کو سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید