پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے ایشیاء کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
عماد شکیل بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ پاک بھارت تنازع کے باعث ایشیاء کپ کو بھارت سے منتقل کر دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ ہمارے لیےاہم ایونٹ ہے، ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائر ہے، پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ کے لیے تیاری کر رہی ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ نیشنز کپ جیت کر پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے۔