• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور مودی کی صورت فاشزم آج بھی موجود ہے: قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ—فائل فوٹو
قمر زمان کائرہ—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ 

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دنیا میں جابر حکمراں آج بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی کی صورت میں فاشزم آج بھی موجود ہے۔

قمر زمان کائرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کو آج پھر 40ء کی دہائی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید