• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و ترکیہ نے جنگِ آزادی میں بھرپور ساتھ دیا: صدر آذربائیجان الہام علیوف

صدر آذربائیجان الہام علیوف—فائل فوٹو
صدر آذربائیجان الہام علیوف—فائل فوٹو

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ نے آزادی کی جنگ میں آذربائیجان کا بھرپور ساتھ دیا، اسی لیے ترک صدر اور پاکستان کے وزیرِ اعظم آج ہمارے جشنِ آزادی میں شریک ہیں۔

یوم آزادی کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کو یومِ آزادی پر مبارک باد دیتا ہوں، ترکیہ اور پاکستان کے سربراہان بھی آج یومِ آزادی کی تقریب میں شریک ہیں، ترکیہ اور پاکستان کی آج کی تقریب میں شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کا تعاون مزید مستحکم ہو گا، یومِ آزادی کی تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کی شرکت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، سہ فریقی اجلاس میں اسٹریٹیجک تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کی یومِ آزادی کی تقریب اس خطے میں ہو رہی ہے جسے آزاد کروایا گیا ہے، 107 سال پہلے آذربائیجان پہلا آزاد مسلم ملک بنا جس پر 7 سال بعد روس نے قبضہ کیا، 1991ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد آذربائیجان آزاد ہوا مگر آرمینیا کی جارحیت جاری رہی، آرمینیا نے آذربائیجان کے مختلف علاقوں میں ہمارے لوگوں کی نسل کشی کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرمینیا کی غاصبانہ پالیسی کی وجہ سے لاکھوں آذربائیجانی شہری قتل ہوئے اور پناہ گزین بنے، 10 نومبر 2022ء کو بالآخر ہم نے آرمینیا کو شکست دی اور نگورنوکاراباخ کو آزاد کروایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید