• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری کا سلسلہ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے.

بلوچستان میں زیارت، کان مہترزئی، شیرانی، کوہ سلیمان، میختر میں کہیں بارش کہیں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 چمن، توبہ اچکزئی، پشین، لورالائی میں آندھی اور گرد آلود مٹی کے طوفان سے نظام زندگی متاثر ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں سولرپینلز  اور ذرعی فارم کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

ادھر سندھ کے شہر حیدرآباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر سمیت اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

 تپتے سورج اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشان ہیں جبکہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کےلیے ٹھنڈے مشروبات کے اسٹالز پر رش بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں ملتان، سرگودھا، گوجرانوالا اور فیصل آباد اور بیشتر شہروں میں گرمی برقرار ہے، درجہ حرارت 40 سے تجاوز کرگیا ہے۔  گرمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

قومی خبریں سے مزید