• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید