• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیٹی کی منظوری کے بغیر ایک قانونی بل اسمبلی سے منظور کروالیا گیا: صاحبزادہ حامد رضا

صاحبزادہ حامد رضا—فائل فوٹو
صاحبزادہ حامد رضا—فائل فوٹو

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین حامد رضا نے کہا ہے کہ بلاسفیمی والا بل جب لایا گیا تو میں نے کہا تھا کہ یہ مت کریں۔ کمیٹی کی منظوری کے بغیر ایک قانونی بل اسمبلی سے منظور کروالیا گیا۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کو کنٹرول نہیں کر سکتے، سوشل میڈیا پر شادی بیاہ کی وڈیوز وائرل ہوتی ہیں، باہر سے لوگ شادیاں کرنے آتے ہیں ڈالرز اور پاؤنڈز کی بارش کی جاتی ہے، یہ ویڈیوز ہمارے معاشرے میں زیادہ مایوسی پھیلا رہی ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ 18 سے 20 سال کا بچہ وی لاگ میں بتاتا ہے میں 20 کروڑ روپے کماتا ہوں، وہ یہ نہیں بتاتے کیا لفاظی استعمال کر کے پیسے کماتے ہیں؟

صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا ہمارے علم میں لائے بغیر تبدیل کیا گیا تھا، چیئرمین کی اجازت کے بغیر ایجنڈا تبدیل کرنا قائمہ کمیٹی کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس کے ایجنڈے کے نوٹسز تک ایشو ہو چکے تھے اور میں اس پر بھر پور احتجاج کرتا ہوں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر ایک قانونی بل اسمبلی سے منظور کرالیا گیا، بلاسفیمی والا بل جب لایا گیا تو میں نے کہا تھا کہ یہ مت کریں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اس پر بند کمرے میں غور کر رہے تھے، لیکن اگلے اجلاس میں یہ بل ایجنڈے سے نکال دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید