• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی درجہ بندی، پاکستان کی سعدیہ اقبال نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر بن گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کی سعدیہ اقبال نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر بن گئیں، انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹین پہلی پوزیشن سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہیں۔رینکنگ میں نشرہ سندھو آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔سعدیہ اقبال پہلی ،بھارت کی دپتی شرما دوسرے اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ تیسرے نمبر پرآگئیں۔ ویمنز ٹی ٹؤئنٹی بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بیٹر شامل نہیں ہے۔آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔

اسپورٹس سے مزید