دبئی ( سبط عارف )دبئی میں بھارتی کمیونٹی کا شاہد آفریدی کا والہانہ استقبال، دنیا کے مختلف حصوں میں پاک بھارت کمیونٹیز کے درمیان تناؤ کی اطلاعات ہیں لیکن دبئی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ محبت اور کھیل کی سرحد تمام حدود و قیود سے بالاتر ہے۔ دبئی میں پاکستان ایسوسی ایشن میں بھارتی کمیونٹی نے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا شاندار استقبال کیا اور ان کے ساتھ وقت گزار کر روایتی ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں بھارتی ریاست کیرالہ کی کمیونٹی ایک تقریب کا انعقاد کر رہی تھی، جب شاہد آفریدی کی آمد نے پورے ماحول کو بدل دیا۔