• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 مئی کا دن پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے: امیر مقام

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

پشاور میں یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا، پاکستان نے بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج شام یوم تکبیر کےحوالے سے عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ دنیا کو کشمیر کی سرزمین سے پیغام جانا چاہیے، پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، پاک فضائیہ اور بحریہ نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملادیا، عسکری قیادت نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت سے ہم نے جنگ جیتی اور مودی کے غرور کو خاک میں ملایا، پوری قوم جنگ کے دوران افوج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہی۔

قومی خبریں سے مزید