کراچی میں واقع مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں یومِ تکبیر پر تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت کھئیل داس کوہستانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی وجہ سے ہی ہم آج ایٹمی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا اسمبلی میں ایک شخص کہتا تھا میں کیا کروں کیا جنگ کروں؟ نواز شریف کہاں خاموش ہیں وہ رہنمائی کر رہے ہیں۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے آج قوم خوشی منا رہی ہے، انہیں سپہ سالار بنانے کے خلاف لوگ سازشیں کر رہے تھے۔
کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ شہباز شریف عالم اسلام کے لیڈر ہیں، آج بھی دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ہم امن چاہتے ہیں، اگر کوئی امن کے خلاف ہے تو اس کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے۔