• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل ایشین والی بال نیشنز کپ، پاکستانی ٹیم اعزاز کے دفاع کیلئے پہنچ گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سینٹرل ایشین والی بال نیشنز کپ میں شرکت کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم ازبکستان پہنچ گئی۔

کاوا نیشنز کپ 29 مئی سے 4 جون تک کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ کے پول بی کا حصہ ہے، جس کی دیگر ٹیموں میں کرغزستان اوز قازقستان شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 30 مئی کو کرغیزستان اور 31 مئی کو قازقستان سے کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید