• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں اساتذہ اور سولر پینل صارفین پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا: چیئرمین ایف بی آر

وفاقی بجٹ 26-2025ء کے لیے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مطابق بجٹ میں اساتذہ اور سولر پینل صارفین پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بتایا ہے کہ مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ پر نظرِ ثانی جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال سے ٹیچرز کو 25 فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہو گا، جبکہ رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ریفنڈ دیا جائے گا یا ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی، آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانے کے لیے کوشاں ہیں۔

راشد محمود لنگڑیال نے یہ بھی بتایا کہ بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دینے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید