پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن میں ملا جلا رجحان رہا جو دوسرے سیشن میں تیزی میں بدل گیا۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 719 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 913 کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لکھ 18 ہزار 771 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 58 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 971 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔