کیف(نیوزڈیسک)یوکرین نے روس پر مذاکرات کوناکام کرنے کی کوششیں کرنے کاالزام لگایا ہے ۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ استنبول میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات سے کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا۔دوسری جانب روس نے جرمنی کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو حملوں کے لیے میزائل دینے سے باز رہے ۔ روس نے جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے تمام حربے اختیار کیے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کہہ رہا ہے کہ اس نے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلیے ٹیم بھیج دی ہے، مگر روس کی جانب سے ابھی تک وہ میمو رنڈم پیش نہیں کرسکی جس میں جنگ بندی کے حوالے سے شرائط موجود ہیں۔یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے باضابطہ ایجنڈا ہونا بہت ضروری ہے۔ بد قسمتی سے روس کی جانب سے ہر وہ حربہ استعمال کیا گیا جس کی بدولت مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں رہا۔ زیلنسکی نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہ روس وہی شرائط دہرائے گا جسے یوکرین پہلے بھی مسترد کرچکا ہے۔