پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار میدان کی کارکردگی نہیں بلکہ ایک تنازع وجہ بنا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم عوامی مقام پر موجود ہیں، جہاں ان کے اردگرد مداح موجود ہیں، اسی دوران وہ کسی بات پر برہمی کا اظہار کرتے ہیں اور ایک نوجوان کو زور سے ایک طرف دھکیل دیتے ہیں، بابر واضح طور پر غصے میں نظر آ رہے تھے۔
بابر اعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق فینز سے الجھنے کا واقعہ نمازِ جمعہ کے بعد پیش آیا۔
سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے دورانِ نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابر اعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا۔
قریبی ذرائع کے مطابق نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے۔