پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کے بعد منفی رجحان دیکھا گیا۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 813 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 590 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔