• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سنگین غلطی کے ازالے کیلئے غیر شرعی بل واپس لے، لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت سنگین غلطی کے ازالے کےلیے غیر شرعی بل واپس لے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت میں پورے حصہ دار ہیں، دونوں جماعتیں نورا کشتی سے عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتیں غیر اسلامی اور غیر آئینی قانون سازی کے خلاف یک آواز ہیں، تمام دینی جماعتوں اور اسلامی اسکالرز کا عید کے بعد مشترکہ اجلاس ہوگا۔

 ان کا  یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کر کے آئین سے بغاوت کر رہے ہیں۔ اسلامی تعلیمات کا صریحاً مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید