نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ بغیر پروں کی اڑان ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر اڑان کا دعویٰ خواب رہے گا۔
لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ 2025ء کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کا سال بنایا جائے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی برادری کی بے حسی غزہ کو ملیا میٹ کر رہی ہے۔