• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی برازیل میں موت کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر برازیل میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران موت کے منہ میں چلی گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔

دعویٰ

ایک بھارتی صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 12 مئی کو شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کو اسکائی ڈائیو کے دوران بظاہر بیلٹ ٹوٹنے کے بعد کھائی میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیپش میں اس نے لکھا، ’پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حادثاتی موت ہوگئی ہے۔‘

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مذکورہ پوسٹ کو تقریباً 7.4 ملین بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے صارفین کی بڑی تعداد اس ویڈیو کو مختف پلیٹ فارمز پر ری شیئر بھی کر رہی ہے۔

حقیقت

ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نہیں ہیں۔ ویڈیو میں کسی قسم کا حادثہ بھی نہیں دکھایا گیا بلکہ وہ ایک کرتب دکھایا گیا ہے۔

جیو فیکٹ چیک نے ویڈیو کے کلیدی فریموں کا تجزیہ کیا اور اسے ٹریس کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے برازیلین-اطالوی ایتھلیٹ اور کاننٹینٹ کری ایئٹر لوئیزا فیراری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 21 اپریل کو پوسٹ کیا تھا۔

وائرل کلپ لوئیزا فیراری کی اسکائی ڈائیو ویڈیو کا ایک مختصر کلپ ہے، جس میں وہ کنٹرولڈ اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر گمراہ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

لوئیزا فیراری کی اصل پوسٹ یہ ہے:

دوسری جانب ہانیہ عامر کی پی آر کمپنی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ عامر معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

فیصلہ:
اسکائی ڈائیونگ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حادثاتی موت کا دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو میں دراصل برازیلین-اطالوی ایتھلیٹ لوئیزا فراری کو دکھایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید