• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیرٹ ویلڈرز حکمراں اتحاد سے علیحدہ، ڈچ حکومت گرگئی

دی ہیگ (اے ایف پی) نیدرلینڈز میں انتہائی دائیں بازو کے رہنما گیرٹ ویلڈرز نے اتحادی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں ڈچ حکومت گر گئی۔ ویلڈرز سخت ترین امیگریشن قوانین پر فوری عملدرآمد چاہتے تھے لیکن اتحادی جماعتوں کی سست روی سے مایوس ہو گئے۔وی وی ڈی کی رہنما دیلان یسیل گوز نے ویلڈرز کے اقدام کوانتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ گیرٹ ویلڈرز کا کہنا تھا کہ پی وی وی اب حکومت کا حصہ نہیں رہی۔