مکہ مکرمہ (اے ایف پی ) سعودی عاز مین حج کی سلامتی اور تحفظ کےلیے مصنوعی انٹیلی جنس ڈرونز اور کیمروں کا استعمال کررہے ہیں ۔ سعودی حکام اس مقصد کےلیے دن رات نقشوں ،اسکر ینز اور لا تعداد ڈیٹا کی مدد سے کام کررہے ہیں ۔ جس کیلئے انہوں نے مصنوعی انٹیلی جنس کا سہارا لے رکھا ہے ۔ تا کہ لاکھوں عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس ٹیکنالوجی نے مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف 15ہزار کیمروں کی مدد سے حاصل فوٹیج کو سنبھالنے اور نگاہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اس نظام کے تحت ہجوم کی غیر معمولی نقل و حرکت کی فوری نشاندہی ہو جاتی ہے ۔ اور ٹریفک میں رکا وٹوں کی نشاندہی ہوجاتی ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی ان ایام کے دوران ایک ممکنہ زندگی بچاؤ ٹیکنالوجی ہے ۔ جس کی مدد سے عازمین حج کی نقل و حرکت کےلیے مختص 20ہزار بسوں کو بروئے کا رلایا جا سکتا ہے ۔