• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر سی بی کیخلاف 100 کروڑ روپے کا مقدمہ کرنے کا مطالبہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 18 برسوں بعد رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی پہلی ٹرافی 11 زندگیاں نگل گئی، جس میں بیشتر نوجوان شامل تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی ناقص منصوبہ بندی اور کراؤڈ مینجمنٹ پر سابق بھارتی کرکٹر مدن لال برس پڑے۔

سابق کرکٹر نے منتظمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اسے یا ویرات کوہلی کو نہیں بھولیں گے۔ جب لوگ باہر مر رہے تھے، اندر جشن منایا جا رہا تھا۔ یہ واقعی چونکا دینے والا اور مایوس کن معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی بھی ذمہ داری سے گریز کر رہا ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو اس المناک حادثے کے لیے آر سی بی اور حکومت پر 100 کروڑ روپے کا مقدمہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کے بعد تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شائقین کی بڑی تعداد اُمڈ آئی۔

پولیس نے ہجوم پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کیا، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگڈر مچ گئی، بھگدڑ مچنے سے 11 شائقین ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے تمام شائقین کی عمر 40 برس سے کم تھی، جو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے ہوئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید