• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ محکمہ تعلیم کی بندش کے فیصلے پر عمل درآمد کی اجازت دے، ٹرمپ انتظامیہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی بندش کے فیصلے پر عمل درآمد کی اجازت دے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے سپریم کورٹ سے بوسٹن کی عدالت کا فیصلہ روکنے کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے محکمہ تعلیم کی بندش اور برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

امریکی محکمہ تعلیم کے زیر نگرانی ایک لاکھ سرکاری اور 34 ہزار نجی اسکول ہیں۔ سرکاری اسکولوں کی 85 فیصد سے زیادہ فنڈنگ مقامی حکومتوں سے آتی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ تعلیم ضرورت مند اسکولوں اور پروگراموں کے لیے گرانٹ بھی فراہم کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید