کراچی ( نیوز ڈیسک ) ڈائریخٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈز میجر جنرل عرفان احمد ملک کی خصوصی ہدایت پر فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او حیدر علی سیال کی نگرانی میں گلستان جوہر ۔ گلشن جمال ۔ جوہر موڑ اور جوہر کے تمام رہاشی بلاکس میں آلائشیں اٹھانے اور چونے کے چھڑکاؤکا کام تیزی سے جاری رہا ۔ 42 سے زائد ٹرک دن رات اس کام میں مصروف عمل رہے ۔ فیصل کنٹونمٹ بورڈ کے سی ای او حیدر علی سیال نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور عملے کو عید کے بعد مکمل صفائی تک اس آپریشن کو جاری رکھنے کی ہدایت کی جبکہ عوام کو ہدایت بھی جاری کی کہ وہ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے تعاون جاری رکھیں اور کہیں آلائش یا غلاظت نظر أنے پر فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کو آگاہ کریں ۔عید کے پہلے دوسرے اور تیسرے دن مزکورہ بالا علاقہ جات میں اور ان سے ملحقہ کچرا کنڈیوں کی صفائی کو بہتر انداز میں انجام دینے پر رہائشی علاقے کی عوام نے سکھ کا سانس لیا ،ماضی میں بھی تعفن اور بد بو سے بچانے کے لیے فیصل کنٹونمٹ بورڈ کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے اس طرح کے أپریشن سے بیماریاں پھیلنے سے روکنے کے لیے اسپرے اور جراثیم کش ادویات کا بھرپور استعمال کیا گیا تھا اور وہ تسلسل برقرار رکھنے پر سیکڑوں خاکروب سینیٹری ورکرز اور ڈرایورز حضرات کو بہترین کارکردگی پر عوام کی بڑی تعداد نے سراہا۔