• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید شکرِ خداوندی کے ساتھ اخوت، محبت و رواداری کا دن ہے، علما

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری، علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، مفتی بلال قادری،علامہ شوکت حسین سیالوی،علامہ محمد اسحاق خلیلی،علامہ کامران رضوی، علامہ محمد میاں نوری، مولانا جمیل احمد امینی، مفتی عتیق اسماعیل ضیائی،مفتی شوکت علی خان،مولانا عاشق سعیدی،علامہ لائق سعیدی،مولانا ظہور حسینی، علامہ وزیر علی نقشبندی، علامہ فیصل رشید،مولانا فخر الحسن شاہ کراچی کے مختلف مقامات پرعید کے اجتماعات سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عید شکرِ خداوندی کے ساتھ اخوت،محبت و رواداری کا دن ہے،آپس کے تمام گلے شکووں کو فراموش کر کے اتحا د و محبت کا عملی مظا ہرہ کیا جائے۔