کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل اورپاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمارکاشف سندھی اورنوید کپی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرلیاری گینگ وارجمیل چھانگا گروپ کے اہم شوٹرکو اس کے چارساتھیوں سمیت گرفتارکرکے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی ، ملزمان میں شوٹر یوسف عرف گنجا عرف پالاری ، بلال وزیراحمد،حسیب محمد حنیف،سلیمان عجب خان اورنصیر محمد علی کے قبضے سے 2 پسٹل، 140 گرام آئس اورکرسٹال اور 1 کلو سے زائد چرس اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ، ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں۔