• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالیمار ایکسپریس سے اغواء کی گئی 10 سالہ عنایہ کو 9 روز بعد بازیاب کروا لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے شالیمار ایکسپریس سے اغواء ہونے والی 10 سالہ عنایہ کو 9 روز بعد بحفاظت بازیاب کروا کر اغواء میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، تفصیلات کے مطابق 28 مئی 2025 کو 10 سالہ عنایہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شالیمار ایکسپریس کے ذریعہ فیصل آباد سے کراچی آرہی تھی، جب اُسے ٹرین سے چند نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔بچی کی والدہ کے بیان کے مطابق ساتھ موجود مسافروں نے سکھر کے قریب ٹرین اسٹیشن سے لسی پلائی جسکے بعد والدہ شگفتہ اور بڑی بیٹی عنایہ سو گئے تھے۔ لانڈھی کے قریب آنکھ کھلی تو بیٹی عنایہ ساتھ موجود نہیں تھی، 6 جون کو لانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ بچی کو بازیاب کر لیا گیا ، ملزمان میں فاروق ، اظہر اور شیلا شامل ہیں ۔