کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری ، مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری ، مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد قادری ہاؤس میں پاکستان سنی تحریک کی جانب سے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قربانی کی گئی، محمد ثروت اعجاز قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں قربانی کے فلسفے کو سمجھنے کی توفیق عطاکرئے ۔