کراچی ( پ ر)معروف خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے مسلمان فلسفہ قربانی کو سمجھیں اور اس کی افادیت کو اجاگر کیا جائے ، عید الاضحیٰ نے قربانی کے فلسفے کو اجاگر کیا اور اسی راہ پر چلتے ہوئے حضرت ابراہیم نے اپنے فرزند کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا ارادہ کیا اور اللہ نے ان کے طریقہ کار کو پسند فرمایا یہ قربانی ذبیحہ عظیم ہے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ پر جانوروںکو قربان کرتے ہوئے اسی فلسفہ کو مد نظر رکھنا ہوگا۔