• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: پکنک منانے آئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے سبی میں پانی کے کنارے پکنک منانے آئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ سبی ناڑی بینک بولان ندی میں پیش آیا جہاں پانی کے کنارے نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت تین افراد ڈوب پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید