• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پاک کالونی میں کریکر حملہ، 3 افراد زخمی

Karachi Cracker Attack In Pak Colony Injures Three
کراچی کےعلاقے پاک کالونی میں کریکر حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق پاک کالونی میں دم دستگیر گلی میں کریکر دھماکے کے باعث تین افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کردیا، پولیس حکام کے مطابق کریکرحملہ نا معلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے کیا اور موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تازہ ترین